اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے پریس دفتر کی رپورٹ کے مطابق حسین امیر عبداللھیان نے جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ماسانگو کے ساتھ ملاقات میں جنوبی افریقہ میں انتخابات کے انعقاد اور نئی حکومت اور پارلیمنٹ کی تشکیل پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے، امید ظاہر کی کہ نئے پارلیمانی دور میں تہران اور پریٹوریا کے درمیان تعاون کی سطح میں اضافہ اور دونوں ملکوں کے دوستانہ اور تجارتی تعلقات میں فروغ حاصل ہوگا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے ایران، عمان اور وسطی ایشیاء کے ملکوں کے درمیان جنوب – شمال ٹرانزٹ تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، اس تعاون کو ایران کے راستے وسطی ایشیاء اور روس کے لئے برآمداتی تجارتی سامان کے ترسیل میں جنوبی افریقہ کے لئے آئیڈیل موقع قرار دیا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اسی طرح دونوں ملکوں کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس قسم کے اجلاسوں سے دونوں ملکوں درمیان تجارتی لین دین میں اضافہ ہوگا۔ جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے بھی اس ملاقات میں ایران اور جنوبی افریقہ کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کی پارلیمنٹوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ واضح رہے کہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان ان دنوں ایران اور جنوبی افریقہ کی سیاسی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لئے پریٹوریا کے دورے پر ہیں۔
.......
/169